تازہ تر ین

بالی وڈکی خوبصورت اداکارہ کا شادی سے قبل شرمناک کا م کا اعتراف ، نئی بحث چھیڑ دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بالی ووڈاداکارہ شروتی ہاسن نے ایک ایسا بیان دیا ہے جسے سن کر بہت سے لوگوں کی تیوریاں چڑھ سکتی ہیں۔ شروتی کا کہنا ہے کہ انہیں شادی سے پہلے ماں بننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ حال ہی میں دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو کے دوران شروتی نے اپنا یہ خیال ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں صحیح لڑکا ملتا ہے تو انہیں شادی سے پہلے بچہ پیدا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میڈیا یا معاشرہ ان کے بارے میں کیا سوچتا ہے۔انہوں نے کہا وہ ایک میوزک ڈائریکٹر کو پسند کرتی تھیں۔ اس وقت انہیں لگتا تھا کہ وہ ان سے سچا پیار کرنے لگی تھیں لیکن جب ان کا بریک اپ ہوا تو انہیں لگا کہ وہ پیار نہیں محض کشش تھی۔انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال وہ شادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہیں لیکن صحیح وقت آنے پر شادی کریں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain