تازہ تر ین

دبنگ خان نے اپنی پہلی ناکام محبت کا رازکھول دیا

ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا شماربھارت کے سب سے زیادہ چاہے جانے والے اداکاروں میں ہوتا ہے وہ نرم دل ہونے کے ساتھ رومانوی شخصیت کے مالک بھی ہیں تاہم پرکشش اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سلمان آج تک اکیلے اورتنہا ہیں۔ایک بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران سلمان اپنی پہلی محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کافی جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے اپنے ماضی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلی بار محبت صرف 16 سال کی عمر میں ہوئی تھی تاہم میں اسے کبھی اپنے دل کا حال بتا نہیں سکا، میں ڈرتا تھا کہیں وہ میری محبت کے بارے میں جان کرمنع نہ کردے۔انہوں نے لڑکی کانام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری بہت اچھی دوست تھی لیکن مجھے دوست سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتی تھی لیکن جب بھی وہ کسی اور لڑکے ساتھ بات یا ملاقات کرتی تو میرا دل ٹوٹ جاتا تھا وہ آج تک نہیں جان سکی کہ میں اس سے کتنی محبت کرتا تھا۔ انہوں نے افسردہ لہجے میں کہا کہ اس لڑکی کو معلوم تھا میں اسے پسند کرتا ہوں اس کے باوجود اس نے مجھے نظر انداز کردیا اوراس چیز نے مجھے توڑکر رکھ دیا۔انہوں نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ خوبصورت نہیں تھی لیکن اس میں کچھ تھا جو اسے پر کشش بناتا تھا اس کے پاس ایک کتا تھا جو کافی غصیلا تھا، ایک بار اس نے مجھے کاٹا تو میں اسے مارنے لگا، جس پر لڑکی الٹا مجھ پر ہی چلائی، جس کے بعد میں نے سوچا کہ اب بہت ہوگیا اور اس طرح ہمارے درمیان سب کچھ ختم ہوگیا۔ لڑکی کو چھوڑے 35 برس ہوگئے ہیں اور اس واقعے کے بعد میں نے اسے کبھی نہیں دیکھا لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ اب بھی بہت خوش گوار زندگی گزار رہی ہوگی۔سلمان خان نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محبت پانے میں ناکام رہے ہیں ان کی محبت بھری زندگی ابتدا ہی سے اتار چڑھاو¿ کا شکار رہی ہے۔واضح رہے کہ سلمان کی زندگی میں کئی لڑکیاں آئیں جن میں ایشوریا رائے، کترینہ کیف، زرین خان، لولیا وینتر وغیرہ شامل ہیں لیکن آج تک کوئی بھی ان کی زندگی کی ساتھی نہیں بن سکی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain