تازہ تر ین

بھارت کیخلاف بدترین پرفارمنس پر وہاب نے قوم سے معافی مانگ لی

برمنگھم(آئی این پی) پاکستانی فاسٹ بالر وہاب ریاض نے چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں بدترین کارکردگی پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی بلے باز نے وہاب کی خوب درگت بنائی اور جب وہ انجری کے سبب اوور ادھوار چھوڑ کر میدان سے باہر گئے تو 8.4 اوورز میں 87 رنز دے کر ایونٹ کی تاریخ کے سب سے مہنگے بالر بن چکے تھے۔79 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے وہاب ریاض ٹخنے کی انجری کے سبب اپنے کوٹے کے اوورز مکمل نہیں کر سکے تھے اور انجری کے سبب بیٹنگ کیلئے بھی نہ آ سکے۔بعد میں انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ٹخنے کی انجری سنگین نوعیت کی ہونے کے سبب وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے۔انہوں نے اپنی کارکردگی پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میری کارکردگی نے قوم کو مایوس کیا۔31 سالہ وہاب نے کہا کہ میں نے اپنی پوری کوشش کی لیکن وہ ناکافی ثابت ہوئی۔ میرا دل بھی ٹوٹ چکا ہے۔بھارت کے خلاف قومی ٹیم اور خصوصا وہاب ریاض کی کارکردگی کو سابق کھلاڑیوں نے انتہائی تنقید کا نشانہ بنایا اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی فاسٹ بالر کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں پاکستانی بالنگ اٹیک کے سب سے اہم رکن رہے لیکن اہم موقع پر ان کی بدترین کارکردگی سے بہت مایوس کن ہے۔ پاکستان کو اب چیمپیئنز ٹرافی میں پیش قدمی جاری رکھنے کیلئے آج عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کو شکست دینا ہو گی بصورت دیگر وہ ایونٹ سے باہر ہو جائیں گے۔پاکستان نے انجری کا شکار وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain