برمنگھم (اے پی پی) فاخر زمان ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے 212 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ پاکستان نے بدھ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں احمد شہزاد کی جگہ فاخر زمان کو ٹیسٹ کیپ دی، سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک نے زمان کو کیپ پہنائی، اس کے ساتھ ہی زمان ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے 212 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔