تازہ تر ین

سلمان خان نے صحافی کو کھری کھری کیوں سنائی؟

ممبئی: (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان پریس کانفرنس کے دوران بھارتی صحافی کی جانب سے بے تکے سوال پر جھلّا ا±ٹھے اور اسے کھری کھری سنادیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنی فلاحی تنظیم ”بینگ ہیومن“ (Being Human) کے تحت بیٹری سے چلنے والی ماحول دوست سائیکل کی لانچنگ تقریب سے خطاب کررہے تھے جب ایک صحافی نے اچانک ان سے عید پر ریلیز ہونے والی ان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ اور ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے سے سوال کرلیا جس پر سلمان نے صحافی کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ فی الحال وہ صرف اس پروجیکٹ ’ای سائیکل‘ پر بات کریں اور انہیں موضوع سے ہٹ کر بات کرنے کی ضرورت نہیں۔سلمان خان بالی ووڈ میں دوستی نبھانے کےلیے مشہور ہیں اور وہ نہ صرف اپنے دوستوں کو مہنگے تحائف دیتے ہیں بلکہ ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بالی ووڈ میں کئی ہیروئنوں اور ہیروز کے علاوہ ان کی اولادوں تک کو متعارف کروانے کا سہرا بھی سلمان خان ہی کے سر جاتا ہے۔ ایسا بہت کم ہوا ہے کہ انہیں کسی بات پر غصہ آئے لیکن مذکورہ پریس کانفرنس کے دوران سلمان خان کا صحافی کو ٹوک دینا ظاہر کرتا ہے کہ انہیں موقع کی مناسبت سے ہٹ کر سوال جواب بھی کس قدر برے لگتے ہیں۔واضح رہے کہ کبیر خان کی ہدایات میں بننے والی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں سلمان خان کے علاوہ ان کے چھوٹے بھائی سہیل خان اور چینی اداکارہ ”ڑوڑو“ اہم کردار میں نظر آئیں گی جبکہ یہ فلم 23 جون 2017 کو عیدالفطر کے موقعے پر ریلیز کی جائے گی کیونکہ اپنی فلم عید پر ریلیز کرنا سلمان خان کی دیرینہ روایت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain