تازہ تر ین

اکشے کمار نے سلمان خان کی چھٹی کرادی

ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی وڈ میں سلمان خان اور اکشے کمار کو ایک دوسرے کے بہت قریبی سمجھاجاتا ہے لیکن تازہ ترین صورت حال یہ ہے کہ کھلاڑی نے دبنگ خان کی ان ہی کے ایک ٹی وی شو سے چھٹی کرادی ہے۔۔سلمان خان کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ وہ بالی ووڈ کے پرکشش اداکار ہونے کے ساتھ خوش قسمت اداکار بھی ہیں تو غلط نہ ہوگا فلموں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے ساتھ سلمان ایک عرصے سے ٹی وی پر بھی راج کرتے آرہے ہیں، ان کے مقبول عام ٹی وی شوز میں ایک ”دس کا دم “ بھی ہے لیکن متعلقہ ٹی وی کی انتظامیہ نے اس مرتبہ اس شو کی میزبانی کے فرائض دبنگ خان کے بجائے بالی ووڈ کے کھلاڑی یعنی اکشے کمارکو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی جگہ اکشے کمارکو لینے کا فیصلہ ان کی مصروفیت کو دیکھتے ہوئے کیا گیا لیکن اکشے ان دنوں ایک اور شو ”دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج“ میں مصروف ہیں،اس کے بعد ہی وہ ’دس کا دم‘ کی میزبانی کا فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب ”بگ باس “ کو نشر کرنے والے چینل نے اس کے 11ویں سیزن کی تیاریاں تیز کردی ہیں تاکہ سلمان خان شو میں بھرپور حصہ لے سکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain