لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ فضاعلی نے اداکاری سے وقتی طورپرکنارہ کشی اختیارکرلی ہے ۔اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہورسے کراچی منتقل ہونے کے بعدفضاعلی کو بہت سے ڈراموں میں کام کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے سب پروڈیوسرزاور ڈائریکٹرزسے معذرت کرلی ہے۔ اس بارے میں ان کے قریبی افرادکا کہناہے کہ فضاعلی نے نجی ٹی وی کے پروگرام کی وجہ سے اداکاری سے کنارہ کشی اختیارکی ہے کیونکہ انہیں اس پروگرام کے لئے کافی زیادہ وقت دینا پڑتا ہے۔ یادرہے کراچی منتقل ہونے سے پہلے فضاعلی نے لاہورمیں ڈائریکٹرفیصل بخاری کے سوپ”کیسی خوشی لے کے آیا چاند“میں کام کیا تھا جس کی کاسٹ میں نیلم منیر،احسن خان، شبیرجان،سلیم شیخ، نمرہ خان اورسہیل اصغرسمیت بہت سے دیگرفنکار شامل تھے۔