لاہور(شوبز ڈیسک)’میٹھی عید پر رنگوں سے سجی سوشل کامیڈی فلم ’مہر النسا وی لب یو‘، ایکشن فلم ’ یلغار‘ اور کامیڈی فلم ’شور شرابا‘ کا سب کو بے چینی سے انتظار ہے۔دانش تیمور، ثنا جاوید اور جاوید شیخ کی ’مہر النسا وی لب یو‘ کے گانوں نے سب کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے،فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔ایکشن سے بھرپور فلم ’یلغار‘ کے ٹریلر بھی پسند کیے جارہے ہیں۔مصطفیٰ قریشی اور رابی پیرزادہ کی کامیڈی فلم ’شور شرابہ‘ کا ٹریلر بھی نیٹ پر مقبول ہوگیا ہے۔