لاہور(کلچرل رپورٹر)جاویدشیخ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم”وجود“کی شوٹنگ تیزی سے ترکی میں جاری ہے جس میں دانش تیموراور سعیدہ امتیازسمیت بہت سے دیگر فنکاربھی حصہ لے رہے جبکہ خودجاویدشیخ نے بھی فلم کا ایک اہم کردارکیا ہے۔ فلم کی کوریوگرافی کے لئے نگاہ حسین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ جاویدشیخ کئی سال بعد فلم بنارہے ہیں جس کے سکرپٹ اور میوزک پر انہوں نے دوسال مسلسل کام کرنے کے بعدشوٹنگ شروع کی اور پہلے انہوں نے شوٹنگ کراچی میں کیا جبکہ ایک اب ایک ماہ سے ترکی کے مختلف علاقوں میں عکسبندی جاری ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ”وجود“کی شوٹنگ مزید دس روزتک ترکی میں جاری رہے گی۔