تازہ تر ین

کیمرے میں آنکھیں ڈال کر کردار میں حقیقی رنگ بھرنا آسان نہیں

لاہور: (ویب ڈیسک ) اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا کہ شوبز کی دنیا اوراس کی چکا چوند ہمیشہ ہی لوگوں کی توجہ کا مرکزرہتی ہے۔ ہرکوئی اس دنیا میں رہنے اورکام کرنے کے خواب دیکھتا ہے لیکن یہ خواب صرف انھی لوگوں کے پورے کرتی ہے جن میں کچھ منفرد کام کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ سجل علی نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں جب قدم رکھا توسوچا نہ تھا کہ اس طرح سے زبردست رسپانس ملے گا۔ البتہ اپنی صلاحیتوں پرپورا بھروسہ تھا۔ جس کی وجہ سے مختصر عرصہ میں ، مجھے ایک پہچان ملی، جس پربہت فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلم، ٹی وی اورتھیٹرکے شعبے ایک دوسرے بے حد مختلف ہیں لیکن ایک اچھا اورسچا آرٹسٹ تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکتا ہے۔ میں نے اب تک ٹی وی پرزیادہ کام کیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک ٹی وی کا شعبہ ایکٹنگ کو سمجھنے کے لیے بہترین درسگاہ ہے۔ یہاں پربننے والے ڈراموں میں شامل کہانیاں حقیقت کے قریب تر ہوتی ہیںِ اورجب ہم معاشرے کی عکاسی کرتے ہوئے اپنے کردارمیں حقیقت کو نمایاں کرتے ہیں، تووہی ہماری پہچان بناتی ہے۔ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اتنے کم وقت میں ، مجھے بہت سے جاندارکرداروں کے لیے منتخب کیا گیاہے۔ اس دوران میں نے اپنے سینئرز کی رہنمائی سے اپنے کام کودوسروں سے منفرد بنایا۔سجل علی نے مزید کہا کہ جہاں تک بات بڑے پردے کی ہے تو میں نے کبھی بھی سلوراسکرین پرکام کے حوالے سے انکارنہیں کیا۔ مگرمیں فلم کے شعبے میں بھی صرف اورصرف منفرد کردارہی نبھانے کوترجیح دوں گی۔ اس وقت ہمارے ملک میں اچھی فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں اوران کوانٹرنیشنل معیار کے مطابق بنانے کے لیے خاصی کوششیں بھی جاری ہیں، جس میں آنے والے دنوں میں ضرورکامیابی ملے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain