تازہ تر ین

17 سال بعد انیل کپور اور ایشویریا رائے نے اہم فیصلہ کر لیا

ممبئی (خصوصی رپورٹ)ایشوریہ رائے ، راکیش اوم پرکاش مہرا کی اگلی فلم”پھنے خاں“ میں انیل کپور کے ساتھ جلو ہ گر ہو نگی ۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کانز ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن 17 سال بعد ایک بار پھر انیل کپور کے ساتھ فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔دونوں اداکار راکیش اوم پرکاش مہرا کی آنے والی فلم”پھنے خان” میں ایک ساتھ نظر آئیں گے ، اس سے قبل دونوں اداکار آخری بار فلم ”ہمارا دل آپ کے پاس ہے“میں نظر آئے تھے ، جو 2000 میں ریلیز ہوئی تھی۔ہم دل دے چکے صنم سے پہلے 1999 میں دونوں نے ”تال“ میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا ، جس میں دونوں کی جوڑی کو سراہا گیا۔”دل یہ بے چین وے“ اور”آپ کا دل ہمارے پاس ہے“ جیسے مقبول گانوں کے ذریعے کئی عرصے تک شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی جوڑی ایک بار پھر 17 برس بعد میوزیکل کامیڈی فلم میں نظر آئے گی۔امکان ہے کہ پھنے خان رواں برس کے آخر تک ریلیز کی جائے گی ، جب کہ فلم میں انیل کپور اور ایشوریا رائے کی الگ الگ جوڑی بنانے سے متعلق کوئی بات سامنے نہیں آسکی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain