تازہ تر ین

برطانیہ کے عام انتخابات میں 11پاکستانی نژاد امیدوار بھی کامیاب

لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستانی نڑاد 11 امیدوار بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔برطانیہ میں نئی حکومت کے قیام کے لیے ایوان زیریں کی 650 نشستوں پر الیکشن ہوئے جن میں 3 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 30 پاکستانی نڑاد امیدوار بھی شامل تھے۔ابتدائی نتائج کے مطابق ان انتخابات میں پاکستانی نڑاد 11 امیدوار بھی کامیاب قرار پائے ہیں، جن میں 5 خواتین شامل ہیں۔ نومنتخب پاکستانی نڑاد ارکان پارلیمنٹ میں سے 8 کا تعلق لیبر پارٹی جب کہ 3 کا کنزرویٹیو پارٹی سے ہے۔ہاو¿س آف کامنز کے رکن منتخب ہونے والی نصرت، رحمان چشتی اور ساجد جاوید کا تعلق کنزرویٹیو پارٹی جب کہ فیصل رشید، شبانہ محمود، افضل خان، عمران حسین، ناز شاہ، خالد محمود ، روزینہ الین خان اور یاسمین قریشی کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain