تازہ تر ین

معروف اداکارہ خطرناک شارکس کے گھیرے میں پھنس گئیں ، پھر کیا ہو ا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے وہیل شارکس کے ساتھ تیراکی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ خطرناک شارکس کے ساتھ زیرِ آب تیراکی کرتی نظر آرہی ہیں۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف دیکھنے میں جتنی نازک نظر آتی ہیں، اس سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔ وہ ہر کام بخوبی انجام دیتی ہیں۔ حال ہی میں کترینہ نے سمندر کے عالمی دن کے موقعے پر فلپائن کے سمندر میں وہیل شارکس کے ساتھ تیراکی کا انوکھا فوٹو شوٹ کروایا جس میں وہ سمندر کے نیلگوں پانی میں بڑی بڑی خوفناک وہیل شارکس کے ساتھ مزے سے تیر رہی ہیں۔کترینہ نے فوٹو شوٹ کی ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے جسے دیکھنے کے بعد ان کے مداح پہلے تو حیران رہ گئے اور بعد ازاں ان کی بہادری کو خوب سراہا۔کترینہ کیف کی وہیل شارکس کے ساتھ لی گئی زیرِ آب تصاویر اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئیں اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ کیف نے جب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے، تب سے ان کے چاہنے والے ان کی ہر سرگرمی سے واقف رہتے ہیں۔یاد رہے کہ کترینہ کیف ان دنوں کبیر خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ بالی ووڈ کے دبنگ، سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں۔ یہ 2012 کی کامیاب فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کے تسلسل میں ہے، تاہم اسے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کے باعث پاکستانی سنیما گھروں میں نمائش کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain