تازہ تر ین

ولیمسن نے چمپئنز ٹرافی میں نیا اعزازاپنے نام کرلیا

کارڈف (اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں مسلسل چار مرتبہ ففٹی پلس سکور بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے، ولیمسن نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 57 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ ولیمسن کی رواں چیمپئنز ٹرافی میں کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے۔، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں سنچری سکور کی تھی، انگلینڈ کے خلاف بھی انہوں نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 89 رنز بنائے، بنگلہ دیش کے خلاف بھی وہ عمدہ بیٹنگ کر رہے تھے کہ 57 کے انفرادی سکور پر رن آﺅٹ ہو گئے، ولیمسن نے رواں ایونٹ میں مسلسل تیسری ففٹی پلس سکور بنایا ہے، انہوں نے 2013ءمیں منعقدہ ٹرافی کے آخری میچ میں 67 رنز کی اننگز کھیلی تھی، اسطرح ولیمسن چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں مسلسل چار بار ففٹی پلس سکور بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain