لاہور(کلچرل رپورٹر)پروڈیوسرحسن ضیا نے اپنی فلم”مہرالنساوی لب یو“کی پرموشن شروع کردی ہے جس کے سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روزکراچی میں پریس کانفرنس کی جس میں اداکاردانش تیموراور ثناجاویدسمیت بہت سے دیگر افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر حسن ضیااور ڈائریکٹریاسرنوازکا کہنا تھا کہ انہوں نے عوامی مزاج کے مطابق ایک ہلکی پھلکی فلم ہے جو شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرے گی۔ حسن ضیانے مزیدبتایا کہ بہت جلد لاہور میں بھی اپنی ٹیم لے کرجائیں گے۔