لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار میرانجی ٹی وی کی ٹیلی فلم”دوڑ“میں اہم کردار کے لئے کاسٹ ہوگئی ہے جس کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری ہے۔اس ٹیلی فلم کے ڈائریکٹرکامران اکبرخان ہیں جبکہ دیگرکاسٹ میں صبافیصل،ناہیدشبیر،اشنا شاہ،حمادفاروقی اور محموداسلم شامل ہیں۔میراٹیلی فلم میں مزاحیہ کردار کررہی ہیں جس کے بارے میںان کا کہنا ہے کہ جب مجھے اس کردارکی آفرہوئی تو میں اسے ٹھکرانہ سکی۔ ویسے تو میں بہت سے کردارکرچکی ہوں لیکن شائقین مجھے اس روپ میں بھی پسندکررہے ہیں۔میرانے مزیدکہا کہ میں کراچی منتقل ہوگئی ہوں اور اب یہاں ہی مقیم ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میں اب ڈراموں میں زیادہ کام کرنا چاہتی ہوں۔میرانے مزیدکہا کہ لوگ ماہرہ خان کو دیکھ دیکھ کرتنگ آچکے ہیں۔ لہذہ اسے مزید کاسٹ نہ کیا جائے ۔