ممبئی: (ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کئی بار دبے چھپے الفاظ میں ون ڈیزل سے محبت کا اظہار کرچکی ہیں لیکن بالآخر ون ڈیزل نے بھی دپیکا سے اظہار محبت کرڈالا۔دپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ کے نامور اداکار ون ڈیزل کے مدمقابل فلم” ٹرپل ایکس دی ریٹرن آف ایگزینڈر کیج“ میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور دنوں کے درمیان فلم کے بعد سے ہی قربتیں بڑھنے لگی اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ ون ڈیزل دپیکا کے پیچھے بھارت پہنچ گئے جب کہ دپیکا نے کئی بار دبے چھپے الفاظ میں ون ڈیزل سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے لیکن آج ون ڈیزل نے بھی دپیکا سے اظہار محبت کردیا ہے۔ون ڈیزل نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر دپیکا کے ساتھ تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ”میرا پیار“ اب یہ اظہار محبت تھا یہ کچھ اور اس بارے میں صرف ون ڈیزل ہی بتاسکتے ہیں لیکن یہ پہلا موقع نہیں جب دونوں کے ایک دوسرے کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔