تازہ تر ین

مدینہ منورہ میں زائرین کیلیے اقدامات، ڈبل ڈیکر بس سروس کی آزمائش

مدینہ منورہ:(ویب ڈیسک ) مدینہ منورہ میں اہم مقامات کے درمیان ڈبل ڈیکر بس نے اپنا آزمائشی سفر مکمل کر لیا ہے جس کے بعد بہت جلد یہ بس سروس شروع کردی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مدینہ منورہ کے ادارہ ترقیات نے سیاحت کے شعبے میں کام کرنے والی ایک کمپنی کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایاہے۔ادارے کے ترجمان فہد البیتی نے بتایاکہ ڈبل ڈیکر بس کے سفر کا آغاز مسجد نبوی سے ہوگا۔ اس کے ذریعے زائرین کو مدینہ منورہ کے 11 مقامات تک لے جایا جائے گا، ان میں جنت البقیع قبرستان، جبل احد، مسجد قبلتین، سلطانہ روڈ، تجارتی مراکز اور دوسرے مقامات شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain