تازہ تر ین

بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر مسلمان پر بہیمانہ تشدد

جمشید پور:(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے علاقے مراد میں ہندو انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں ایک مسلمان کومار مارکر شدید زخمی کردیا۔پولیس حکام کے مطابق مینول انصاری جو علاقہ مرادہی کا رہائشی تھا، گزشتہ روز افطاری کیلیے گوشت لے جارہا تھا جب چند ہندو انتہاپسندوں نے گائے کے گوشت کے شبہ میں مینول انصاری پر دھاوا بول دیا اور اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب ایک پولیس اہلکار نے بتایاکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور انصاری کو شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain