تازہ تر ین

بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کولےفائے کر لیا

لندن (ویب ڈیسک)جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں نے شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا۔ ابتدائی کھلاڑیوں کے آو¿ٹ ہونے کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی۔ جنوبی افریقا نے بھارت کو جیت کیلئے 192 رنز کا آسان ہدف دیا جو اس نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کنیگٹن اوول کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو جیت کیلئے 192 رنز کا آسان ہدف دیا، جسے اس نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بھارتی ٹیم کے پہلے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی روہت شرما تھے جنہوں نے صرف 12 رنز بنائے۔ اس کے بعد شیکھر دھون اور کپتان ویرات کوہلی کی جوڑی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے قریب کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 150 سے زائد رنز تک پہنچایا۔ انڈین ٹیم کی دوسری وکٹ 151 کے سکور پر گری جب شیکھر دھون ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنا کیچ دے بیٹھے۔ شیکھر دھون نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 78 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ اس کے بعد کپتان ویرات کوہلی میدان میں ڈٹے رہے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ بھارتی ٹیم نے صرف 38ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 76 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آو¿ٹ رہے۔
اس سے قبل انڈین کھلاڑیوں نے اپنی زبردست باو¿لنگ اور فیلڈنگ سے جنوبی افریقا کی اننگز کو صرف 191 رنز تک محدود کر دیا تھا۔ کونٹن ڈی کوک 53، ہاشم ا?ملہ 35 اور فاف ڈوپلیسی 36 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکا۔ شائقین کرکٹ کو پروٹیز سے جس کھیل کی امید تھی وہ پیش نہ کر سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain