لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ فضاعلی نے کہا ہے کہ شوبزسے کنارہ کشی اختیارکرنے کا سوال ہی پےدا نہےں ہوتا کےونکہ مےں آج جو کچھ بھی ہو شوبز کی وجہ سے ہی ہوں ۔ اےک ملاقات کے دوران فضا علی نے بتاےا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ میں جلدہی شوبز چھوڑ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نہ تومیرایساکوئی ارادہ ہے اورنہ ہی شوہرکی طرف سے مجھ پر کوئی دبا نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں ان دنوں کئی ڈراموں کے علاوہ ایک شوبھی ہوسٹ کررہی ہوں۔