کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی نعت خوانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے رمضان کے حوالے سے کیے جانے والے ایک پروگرام میں شرکت کی۔اس پروگرام میں شرکت کے دوران شرمیلا فاروقی نے خوبصورت نعت بھی پڑھی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے شرمیلا فاروقی کی خوبصورت آواز کی داد دی ہے ۔