ممبئی(شوبز ڈیسک) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر بھارتی کسانوں کے حق میں میدان میں اتر آئے۔بھارتی اخبار کے مطابق مہارشٹر میں جاری کسانوں کی کئی روزہ ہڑتال اور مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ کے واقعے کے بعد معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر کسانوں کی حمایت میں کھڑے ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے کہ ہم اپنے پالنے والوں کا بری طرح سے استحصال کر کے ان کی جانوں کے دشمن بنے ہوئے ہیں جو ہمارے حکمرانوں کے لیے بھی شرمندگی کا مقام ہے۔ میں کسانوں کے ساتھ کھڑا ہوں اور ان کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔