کارڈف(ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلیے 237 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 236 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔اس سے قبل پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سری لنکا کے پہلے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی گناتھیلاکا تھے جنہیں 26 کے مجموعی اسکور پر جنید خان نے آو¿ٹ کیا، وہ 13 رنز بنا کرکیچ آو¿ٹ ہوئے۔ ان کے بعد مینڈس اورڈکویلا نے تیزی سے رنز بنانا شروع کیے تاہم 82 کے مجموعی اسکورپرحسن علی نے مینڈس کو کلین بولڈ کردیا، انہوں نے 27 رنز بنائے جب کہ اگلے ہی اوورمیں ڈیبیوکرنے والے فہیم اشرف نے چندیمل کو صفرکے انفرادی اسکورپربولڈ کردیا۔آئی لینڈرز کے کپتان میتھیوز بھی 39 رنز بنا کر محمد عامر کے ہاتھوں بولڈ ہوئےجن کے بعد وکٹیں گرنے کاسلسلہ شروع ہوگیا اور ان کے بعد نئے آنے والے کھلاڑی ڈی سلوا اگلے ہی اوورمیں جنید خان کی گیند پرپویلین لوٹ گئے جبکہ اگلے ہی اوور میں محمد عامر نے ڈکویلا کا شکار بھی کرلیا وہ 73 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آو¿ٹ ہوئے،ان کے بعد نئے آنے والے بیٹسمین پریرا بھی ایک رنز بنا کر جنید خان کا شکار ہوگئے۔ گناراتنے نے لکمل کے ساتھ ملکر کی آٹھویں وکٹ کیلیے 46 رنز کی اہم شراکت قائم کی، لکمل 26 اور گناراتنے 27 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے جنید خان اور حسن علی نے 3،3 جب کہ محمد عامر اور نوجوان فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کیلیے یہ میچ انتہائی اہم اور کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے، پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کیلیے ہر صورت میں اس میں فتح درکار ہے اور اگر بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملتا ہے تو پاکستان پھر بھی سیمی فائنل سے ا?و¿ٹ ہوجائے گا۔پاکستان کی جانب سے آج آل راو¿نڈر فہیم اشرف نے ڈیبیو کیا ہے ، انھیں شاداب خان کی جگہ موقع دیا گیا ہے۔