کارڈف (ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے اہم معرکے اور 237 رنز کے تعاقب میں کپتان سرفراز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان سری لنکا کیخلاف فتح یاب۔کپتان سرفراز احمد کے ساتھ محمد عامر نے بھرپور ساتھ دیا۔اور ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا۔ اظہر علی اور فاخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور آتے ہی جارحانہ بلے بازی شروع کر دی۔ دونوں بلے بازوں نے بغیر کسی نقصان کے ٹیم کے سکور کو 70 سے زائد رنز تک پہنچایا۔ فاخر زمان نے شاندار پیش کرتے ہوئے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 74 کے سکور پر گری جب فاخر زمان ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنا کیچ دے بیٹھے۔ پردیپ کی گیند پر گونارتنے نے ان کا کیچ لیا۔ فاخر زمان 50 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد ا?نے والے کھلاڑی بابر اعظم زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور غیر ضروری شارٹ کھیلتے ہوئے کیچ ا?و¿ٹ ہو گئے۔ بابر اعظم نے صرف 10 رنز بنائے۔ یہ وکٹ بھی پردیپ کے حصے میں آئی جبکہ ڈی سلوا نے کیچ لیا۔ اس کے بعد آنے والے قومی ٹیم کے سینئر بلے باز محمد حفیظ نے اس میچ میں بھی شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا اور ایک غیر ضروری شارٹ کھیل کر اپنی وکٹ کھو دی۔ پریرا کی گیند پر پردیپ نے ان کا کیچ لیا۔ چوتھے ا?و¿ٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے جن کی وکٹ بھی غیر ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے گری۔ اظہر علی نے 34 رنز بنائے جبکہ لکمل کی گیند پر مینڈس نے ان کا خوبصورت کیچ لیا۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 131 رنز پر گری جب ٹیم کے ایک اور سینئر بلے باز شعیب ملک بھی اپنا کیچ دے بیٹھے۔ شعیب ملک نے صرف 11 رنز بنائے۔ ملنگا کی گیند پر ڈکویلا نے ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد نوجوان بلے باز عماد وسیم آئے اور چلتے بنے۔ اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے بلے باز فہیم اشرف انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رن آو¿ٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے 15 رنز بنائے۔ اس سے قبل کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ا?ئی لینڈر کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ سری لنکا کے اوپنگ بلے بازوں نے محتاط انداز میں اننگز کا ا?غاز کیا لیکن ابھی 26 رنز ہی بنے تھے کہ سری لنکا کی پہلی وکٹ گر گئی۔ ا?ئی لینڈرز کے پہلے ا?و¿ٹ ہونے والے بلے باز گونا تھیلکا تھے جو جنید خان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ ا?و¿ٹ ہوئے۔ اس کے بعد کوشال مینڈس اور ڈکویلا نے 56 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ سری لنکا کی دوسری وکٹ 82 کے سکور پر گری جب حسن علی کی گیند پر کوشال مینڈس بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد ا?نے والے بلے باز دنیش چندی مل صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے، انھیں اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف نے ا?و¿ٹ کیا۔ اس کے بعد کپتان اینجلو میتھوز اور ڈکویلا کی جوڑی نے ٹیم کو سنبھالا اور سکور کو 150 سے زائد تک پہنچایا۔ سری لنکا کی چوتھی وکٹ 161 کے سکور پر گری جب محمد عامر نے میتھوز کو بولڈ کر کے چلتا کیا۔ میتھوز نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔ نئے ا?نے والے کھلاڑی ڈی سلوا جلد آو¿ٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔ ڈی سلوا نے صرف ایک رن بنایا۔ جنید خان کی گیند پر کپتان سرفراز نے ان کا کیچ لیا۔ سری لنکا کے چھٹے ا?و¿ٹ ہونے والے بلے باز نروشان ڈکویلا تھے جن کی وکٹ بھی محمد عامر کے حصے میں ا?ئی جبکہ سرفراز احمد نے ان کا خوبصورت کیچ لیا۔ ڈکویلا نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے بعد تھیسارا پریرا بھی جلد ہی ا?و¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کے ا?ٹھویں ا?و¿ٹ ہونے والے کھلاڑی لکمل تھے جنہوں نے صرف 26 رنز بنائے۔ حسن علی نے انھیں بولڈ کر کے چلتا کیا۔ نویں وکٹ 232 پر گری جب ا?سیلا گونارتنے کیچ ا?و¿ٹ ہو گئے۔ حسن علی کی گیند پر فاخر زمان نے باو¿نڈری کے قریب ان کا کیچ لیا۔ گونارتنے 27 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے اپنے ا?خری اوور میں نوان پردیپ کا کیچ پکڑ کر سری لنکا کی اننگز کا اختتام کیا۔ سری لنکن ٹیم انچاس اعشاریہ دو اوورز میں 236 رنز بنا کر پویلین لوٹی۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان اور حسن علی کامیاب باو¿لر رہے جنہوں نے سری لنکا کے 3، 3 کھلاڑیوں کو ا?و¿ٹ کیا۔ دیگر گیند بازوں میں محمد عامر اور فہیم اشرف کے حصے میں دو، دو وکٹیں ا?ئیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس میچ میں جیتنے والی ٹیم کو سیمی فائنل اور ہارنے والوں کو وطن واپسی کا ٹکٹ ملے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دنیا کے مختلف کرکٹ گراو¿نڈز میں ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 1975ئ سے 2015ئ تک مجموعی طور پر 147 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان کی ٹیم نے 84 میچز جیتے، 58 ہارے ایک ٹائی اور 4 کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ا?ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز میں بھی پاکستان کو جیت کے حوالے سے سبقت حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ا?ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 3 میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان کی ٹیم نے 2 میچز جیتے اور ایک میں شکست کھائی۔ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے سات، سات میچز جیتے ہیں۔ انگلینڈ کی سرزمین پر سری لنکا کے خلاف ہونے والے تینوں میچوں میں پاکستان فاتح رہا۔ –