تازہ تر ین

شرجیل کی آج پھر ٹربیونل میں پیشی

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کے کیس کی سماعت آج ہوگی۔ شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت کے لئے شرجیل خان کے نہ آنے کا مطلب بھاگنا نہیں ہے، اس موقع پر شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت میں شرجیل خان کا پیش ہونا لازمی نہیں ہے۔ وہ کراچی میں ہونے کی وجہ سے دو سماعتوں میں شامل نہیں ہو سکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہاگر آج شرجیل خان پیش نہ ہو سکے تو آئندہ سماعت میں ضرور آئیں گے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بھاگ رہے ہیں۔شیغان اعجاز نے کہا کہ اگر پی سی بی نے شرجیل خان کو جرح کے لئے بلانا ہے تو پہلے شرجیل خان کو رضا مند کرنا ہوگا، جبکہ ٹریبونل بھی کسی فریق کوطلب کرنے کا حق نہیں رکھتا۔واضع رہے کہ شرجیل خان اینٹی کرپشن ٹریبونل کی گزشتہ دو سماعتوں میں شامل نہیں ہو ئے جس پر پی سی بی نے الزام لگایا کہ شرجیل خان راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain