تازہ تر ین

انگلش کنڈیشنز نے چمپیئنز ٹرافی کا رنگ پھیکا کردیا

کارڈف(آئی این پی)انگلش کنڈیشنزنے چیمپیئنز ٹرافی کا رنگ پھیکا کردیا، فلیٹ وکٹس اور خراب موسم نے ایسا کمال دکھایا کہ ٹاپ ٹیموں کوابتدائی رانڈ سےہی گھرواپسی کی راہ لینا پڑی، 300سے زائد رنز کا ہدف بھی چھوٹا لگنے لگا۔برطانیہ میں جاری حالیہ چیمپیئنز ٹرافی میں سب ہی رنگ نظرآئے،بولرز نے رنگ کم ہی جمایا،بلے بازوں کا راج رہا۔بارش نے کئی میچوں کا مزہ کرکرا کیا،کئی اپ سیٹس بھی ہوئےاورتگڑے ٹیمیں گروپ مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہوئیں۔پہلے بنگلادیشی ٹائیگرزنے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو چاروں شانے چت کیااوریوں 2015کے ورلڈ کپ کی فائنلسٹ کی ایونٹ سے چھٹی ہوگئی۔ایونٹ کے دوران قسمت عالمی چیمپئن آسٹریلیا سے خفا رہی،ان کے تینوں میچوں میں بارش ہوئی،2بے نتیجہ رہے جبکہ تیسرے میں اچھی پوزیشن کے باجود انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی اورسفر گروپ مرحلے میں اختتام ہوا۔ٹرافی کیلئے فیورٹ تصور کی جانے والی انگلش ٹیم اپنے تینوں گروپ میچوں میں چھائے رہی اورناقابل شکست رہتے ہوئے گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔حالیہ ایونٹ بنگلادیش کیلئے بھی یادگارثابت ہوا،بنگلادیشی ٹیم نے پہلے بارآئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain