تازہ تر ین

کالی آندھی نے گرتے پڑتے دوسرا ون ڈے جیت لیا

سینٹ لوشیا(اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، کالی آندھی نے 136 رنز کا ہدف 39.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، شے ہوپ نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، راشد خان نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، گلبدین نائب کی نصف سنچری رائیگاں گئی، شے ہوپ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان ٹیم کے کپتان اصغر سٹانک زئی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا، افغانستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 37.3 اوورز میں 135 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔، گلبدین نائب کے سوا افغانستان کا کوئی بھی کھلاڑی کالی آندھی کے باﺅلرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا، نائب 51 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، شینن گبرائل، جیسن ہولڈر، الزاری جوزف اور ایشلے نرس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں کالی آندھی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 40 ویں اوور میں 6 وکٹوں پر حاصل کیا، شے ہوپ 48 اور کپتان ہولڈر 11 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، راشد خان نے 3 وکٹیں لیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain