تازہ تر ین

جے آئی ٹی ممبران کی بولی لگانے کا انکشاف

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے رپورٹ میں حکومت کا پول کھول دیا ہے، جعلی کاغذات پیش کئے جارہے ہیں، ریکارڈ میں ٹمپرنگ یہ ہورہی ہے، نواز شریف جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے پہلے مستعفی ہوں، نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان یہ ہر حربہ استعمال کررہا ہے، جے آئی ٹی ممبران کو خریدنے کی کوشش کی گئی۔ ناکامی پر ڈرایا دھمکایا جارہا ہے، گھر والوں، بچوں کو ڈرایا جارہا ہے۔ رینجرز جے آئی ٹی ممبران کے گھروں کی حفاظت کیلئے پہنچ گئی ہے، سکیورٹی چوراچکوں کو نہیں بلکہ ملک کیلئے وقت کے فرعونوں سے ٹکرانے والوں کو دی جانی چاہئے، شریف خاندان نے ابھی تک منی ٹریل کا ایک بھی کاغذ پیش نہیں کیا۔ کاغذات ان لوگوں نے دکھانے نہیں، قطری نے پاکستان آنا نہیں تو ظاہر ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف ہی ہوگا، نومبر میں الیکشن دیکھ رہا ہوں ن لیگ میں ایک بڑا گروپ ان کو چھوڑنے والا ہے۔ عید کے بعد تمام اپوزیشن اکٹھی ہوگی، عمران خان دھرنا پلس کال دینگے، جس میں ان کا ساتھ دوںگا، شیخ رشید نے کہا کہ عید کے بعد گو نواز گو تحریک چلے گی، سپریم کورٹ کو سپورٹ کرنے کیلئے تحریک چلائی جائیگی۔ کرپٹ لیڈر شپ کو دنیا میں کہیں عزت نہیں ملتی جس کی مثال قوم نے نواز شریف کے دورہ سعودی عرب میں دیکھ لی، نواز شریف اکیلے باہر جانے سے ڈرتے ہیں اس لئے اب یہ جنرل باجوہ کو ساتھ لیکر گئے ہیں، ملک کو بچانا ہے تو جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کرنا ہوگی، یقین ہے کہ جے آئی ٹی عزت کیلئے جئے گی اور اپنے بچوں کیلئے بڑا نام چھوڑ کر جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain