تازہ تر ین

ندیم افضل چن اورامتیاز صفدر پی پی پی اور پی ٹی آئی میں وکٹیں گرانے کا مقابلہ جاری ، وڑائچ بارے اہم خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک ارو وکٹ گرانے کیلئے حمت عملی تیار کرلی ہے۔ دو سابق وفاقی وزراءفردوس عاشق اعوان اور نذر محمدگوندل کے بعد ندیم افضل چن تحریک انصاف میں جانے کیلئے تیار ہیں جس کیلئے قریب تن ماہ قبل ہیب ات چیت طے پا گئی تھی، تاہم بلاول ہاﺅس کراچی میں اطلاعات ملنے کے بعدچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان سے رابطہ کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے بلاول ہاﺅس اسلام آباد کا انچارج بنا دیا گیا اور پھر پیپلزپارٹی پنجاب میں انہیں صوبائی صدر قمرالزمان کائرہ کے ساتھ پارٹی کی ذمہ داری سونپی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی قیادت کی اس قدر نوازشات کے باوجود وہ پیپلپزارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور امکان ہے کہ عیدالفطر کے بعدتحریک انصاف انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے ”کیچ“ کرلے گی جب اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے بعض رہنماﺅں سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر فردوس عاشق اعوان، نذر محمد گوندل اور ندیم افضل چن اور دیگر چند پارٹی رہنما قریب چھ ماہ قبل ہی پارٹی کو عملی طور پر خیر بادکہہ چکے ہیں۔ اور اسی بنا پر وہ پارٹی سرگرمیوں میں بھی دکھائی نہیں دیتے تھے کیونکہ پارٹی کو ان کی اطلاعات مسلسل موصول ہو رہی تھیں تاہم ان کے خلاف انضباطی کارروائی اس لیے نہیں کی گئی کہ یہ لوگ پارٹی چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کر چکے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ندیم افضل چن اگر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہیں تو ان کے ساتھ ان کے والد ، بھائی وسیم افضل چن، اسلم منڈھانہ، بشیربھاگٹ اور نذر محمد گوندل کے چھوٹے بھائی ذوالفقار گوندل بھی تحریک انصاف میں چلے جائیں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے ذرائع ابلاغ کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتیاز صفدر وڑائچ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ آئندہ ہفتے پیپلزپارٹی کو خیربادکہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain