تازہ تر ین

دوبارہ پارٹی چئیرمین منتخب ، کارکن بھی خوشی سے نہال

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ، عمران خان بھاری اکثریت سے دوبارہ پارٹی چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ انصاف پینل اور احتساب پینل میں مقابلے کے بعد انصاف پینل کے چیئرمین شپ کے امیدوار عمران خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ۔ شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین جبکہ جہانگیر ترین سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔انصاف پینل نے 1لاکھ 89ہزار 55ووٹ حاصل کیے جبکہ مد مقابل احتساب پینل کو 41ہزار 847ووٹ ملے ، انتخابات میں 26ہزار 255ووٹ مسترد ہوئے۔انصاف پینل کی جانب سے تحریک انصاف سندھ کی صدارت کے امیدوار عارف علوی بھی کامیاب ہو گئے جبکہ یار محمد رند پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر منتخب ہو ئے ۔انٹرا پارٹی انتخابات میں مجموعی طور پر 2لاکھ 56ہزار سے زائد ووٹ ڈالے گئے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain