تازہ تر ین

لاہور کے 5 نادرا سینٹرز اچانک بند،مسائل میں اضافہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) نادرا حکام نے شہر بھر کے پانچ نادرا سنٹرز بند کردیئے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے رہائشیوں ‘ شناختی کارڈ بنوانے کیلئے نادرا میگا سنٹر آنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا حکام کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم پانچ نادرا سنٹرز راوی روڈ‘ ایبٹ روڈ‘ سنگھ پورہ‘ سوامی نگر اور لبرٹی کو مکمل طورپر بند کرکے نیا بننے والا میگا نادرا سنٹر میں ضم کردیا گیا ہے۔ اس عمل سے ان علاقوں کے رہائشیوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ان علاقوں کے رہائشی کو اپنے قومی شناختی کارڈز اور بچوں کے ”ب“ فارم کیلئے میگا نادرا سنٹر میں آنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے مالی اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں اور وقت بھی زیادہ لگتا ہے۔ دور دراز کے علاقوں کے رہائشیوں کو لمبا سفر کرکے میگانادرا سنٹر آنا پڑتا ہے کیونکہ اس سے قبل ان کے علاقوں میں نادرا سنٹرز موجود ہونے سے انہیں کافی سہولت میسر تھی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر آپریشن کرنل نعمان کا کہنا ہے کہ نئے بننے والے میگا نادرا سنٹر میں بند کئے جانے والے مختلف علاقوں کے سنٹرز کو ضم کردیا گیاہے اور یہاں پر لوگوں کو بہتر سہولیات کے ساتھ ان کا پراسیس کیا جاتا ہے جن علاقوں میں نادرا کے دفاتر بند کئے گئے ہیں وہاں پر لوگوں کی اطلاع کیلئے بینرز بھی لگا دیئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنا بائیو ڈیٹا میگا نادرا سنٹر میں آکر پراسیس کروا سکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain