تازہ تر ین

غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف اہم خبر،پنجاب کابینہ نے منظوری دیدی

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب کابینہ نے موٹروہیکل آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ نئے قانون کے مطابق اب غیرنمونہ نمبر پلیٹس لگانے والے بس ٹرک وغیرہ کو 8 ہزار‘ چھوٹی گاڑیوں کو 5 ہزار اور موٹرسائیکلوں کو دو ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ تفصیلات وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں کابینہ نے صوبائی موٹروہیکل آرڈیننس 1965ءمیں ترمیم کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن ایکٹ 2004ءمیں ترامیم‘ صوبائی موٹروہیکلز 1965ءکے بارہویں شیڈول میں ترمیم‘ قائداعظم سولر پاور پلانٹ کی نج کاری اور اجلاس میں پنجاب پنشن فنڈ کی رپورٹ برائے 30 جون 2013ءپیش کی گئی۔ وزیراعظم پنجاب نے کہا کہ قائداعظم سولر پاور پلانٹ کی نج کاری کا تمام عمل انتہائی شفاف اور کیمروں کے سامنے ہوگا۔ کمپنی کی سٹرٹیجک سیل کے تحت نج کاری کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سٹینڈنگ کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کا کہ کمیٹی نج کاری کے تمام امور کی مانیٹرنگ کرے گی۔ کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراءمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمن‘ سید زعیم حین قادری ‘ خواجہ سلمان رفیق‘ بلال یاسین‘ خواجہ عمران نذیر‘ منشاءاللہ بٹ‘ عائشہ غوث پاشا سمیت دیگر نے شرکت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain