تازہ تر ین

چیمپئنز ٹرافی : پاکستان اورانگلینڈ پنجہ آزماہونے کو تیار …. پلڑا کس کا بھاری

کارڈف(آئی این پی)چیمپئنز ٹرافی کا محاذ گرم ، گرین شرٹس کی ٹرین فتح کے ٹریک پر چڑھ گئی ، سیمی فائنل میں پاکستان کا میزبان انگلینڈ سے کارڈف میں بدھ کی سہ پہر ڈھائی بجے میدان سجے گا ، دونوں ٹیمیں ابھی تک چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے سے محروم ہیں۔سرفراز الیون کو چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ٹائٹل کا انتظار ہے ، کرکٹ کا بانی انگلینڈ بھی 19برس سے ٹرافی اپنے نام نہ کر سکا ، انگلش ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2004 اور 2013 کے فائنل میں ناکام رہی تھی ، شاہین اس سے پہلے تین بار سیمی فائنل تک پہنچے ، مگر فائنل کی دہلیز پر قدم نہ رکھ سکے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ، میچ والے دن کھڑکی توڑ رش ہوگا ، سرفراز الیون نے جیت سے امیدیں لگا لیں ، بیٹنگ ، بولنگ اور خاص طورپر فیلڈنگ پر توجہ دی جائے گی۔ادھر انگلش ٹیم نے بھی کامیابی پر نظریں جما لیں ، ون ڈے کرکٹ میں گوروں کا پلہ بھاری ہے ، 81 میں سے 30 پاکستان جبکہ 49 انگلینڈ نے جیتے ، 2 میچ بے نتیجہ رہے۔گذشتہ سال انگلش ٹیم نے ہی شاہینوں کے خلاف ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا 444 رنز کا یادگار ٹوٹل بنایا تھا۔دوسری جانب کارڈف کرکٹ گراﺅنڈ میں جیت کے حوالے سے پاکستان کو انگلینڈ پر برتری حاصل ہے۔ اس گراﺅنڈ پر دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز ہوئے جس میں سے ایک میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔اس گرانڈ میں پاکستان نے اظہر علی کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف 2016 میں ایک ون ڈے میچ کھیلا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔ 2006 میں انضمام الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے ایک میچ کھیلا جس کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain