اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ہم جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو اس بات کا یقین دلانا چاہتے ہیں کہ قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے،قانون کی حکمرانی کیلئے طاقتور کو قانون کے تابع بنایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا نواز شریف کی جے آئی ٹی میں طلبی پراظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آخرکار طاقتوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے مگرخبریں آرہی ہیں کہ ن لیگ اپنے گلو تیارکررہی ہے، نوازشریف کی جے آئی ٹی پیشی پر ن لیگ طاقت دکھانے کا پروگرام بنارہی ہے لیکن ن لیگی گلوو¿ں کی اپنے قائدکو قانون سے آزاد کرانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے اور نہ ہم جے آئی ٹی کے سامنے اس قسم کا تماشا لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کرپشن کے ملزم کو کٹہرے میں کھڑا کر کے قوم سے کیا وعدہ پورا کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے ون آن ون ملاقات۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پی ٹی آئی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرے گی۔اب وہاں مظالم و بربریت کی انتہاءہو چکی ہے۔بھارت کی سات لاکھ فوج وہاں پر ظلم و بربریت کی انتہاءکر رہی ہے۔یہاں تک کہ خواتین اور بچوں پر بیلٹ گن کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب جبکہ اسکول اور کالج کی بچیاں بھی بھارتی فوج کے سامنے کھڑی ہوگئیں ہیں اس صورتحال میں بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکے گا۔اس صورت میں بھارت کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔عمران خان نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کررہے ہیں۔لیکن ضرورت پڑی میں خود بھی ہر فورم پر اس سلسلے میں دستک دونگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات بھی اسی وقت کامیاب ہو سکتے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بربریت کو رکوایا جائے۔عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت بھی قبول کرلی اور کہا کہ وہ آزاد کشمیر آکر مسئلہ کشمیر کو اٹھانے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر اپنی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر تفصیلی اظہار خیال کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس سے نواز شریف اب بچ نہیں سکیں گے کیونکہ وہ کسی بھی بات کا جواب نہیں دے سکے اور اسکی کرپشن نہ سرف عوام بلکہ متعلقہ اداروں کے سامنے بھی عیاں ہو چکی ہے اور اسکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی اور اب وہ اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں بنی گالہ میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری ون ٹو ون ہونے والی تفصیلی نشست میں کیا۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عمران خان کو اپنے امریکہ اورچھ یورپی ممالک کے دورے اور برطانیہ کے انتخابات میں پی ٹی آئی اور اپنی کوششوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے عمران خان کو بتایا کہ اب برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کے ممبران کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ انھوں نے بتایا کہ میں نے نہ صرف پاکستانی و کشمیری نژاد امیدواروں کی انتخابی مہم چلائی بلکہ 35 سے زائد شہروں میں جا کر ایسے امیدواروں کی بھی حمایت کی جو کشمیر کی آزادی اور استحکام پاکستان پرہمارا ساتھ دیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران کو ایک بار پہلے بھی قطری نے بچایا تھا اس لئے اب بھی انہوں نے سمجھا کہ قطری کا خط چل جائے گا۔ جو عدالت نے رد کردیا۔ قطری کو تو جیل میں ڈالنا چاہئے کہ اس نے عدالت میں جھوٹ بولا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تو جے آئی ٹی نے وزیراعظم کو طلب کیا ہے۔ اب تو سو فیصد انہیں مستعفی ہونا چاہئے کیونکہ یہ کونسل انویسٹی گیشن ہورہی ہے اور کیا دنیا میں کبھی ایسی مثال ملتی ہے جس کی تحقیقات ہورہی ہو۔ تحقیقات کرنے والے اس کے ماتحت ہوں۔ پاکستان جیسے ملک میں 10ارب ڈالر سالانہ منی لانڈرنگ ہورہی ہے جب وزیراعظم اور وزیرخزانہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے تو کسی اور کو کیسے روکا جاسکتا ہے۔ موٹو گینگ کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ جے آئی ٹی بالکل صحیح کام کررہی ہے۔ جے آئی ٹی کو خریدنے میں ناکام ہونے کے بعد اس کیخلاف کمپنی چلائی جارہی ہے نوازشریف جیسے سیاستدانوں نے ملک کو تباہ کیا ہے یہ پکڑے جائینگے تو ملک تیزی سے ترقی کرے گا۔ دنیا میں ریکارڈ ترقی کرنے والے چین نے کرپشن پر 200وزیر اور 11لاکھ سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا اور ہمارے ہاں کیا ہورہا ہے حکمران خاندان صرف کمیشن کیلئے بڑے بڑے پراجیکٹ بناتا ہے اور اس قوم کا پیسہ ضائع کرتا ہے جس کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، علاج کی سہولت حاصل نہیں۔