تازہ تر ین

فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی ٹیکس چور نکلے

میڈرڈ (نیوزایجنسیاں) کرسٹیانو رونالڈو بھی ٹیکس چور نکلے۔ پرتگالی فٹبالر کے خلاف سپین میں ساڑھے 16 ملین ڈالر کا ٹیکس فراڈ کرنے پر مقدمہ درج کرادیا گیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فٹبالر نے ورجن آئی لینڈ پر فرضی جعلی کمپنی کے ذریعے ٹیکس چوری کیا۔سپینش دارالحکومت میڈرڈ کے پراسیکیوٹر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2011 سے 2014 کے دوران سپین میں ساڑھے 16 ملین ڈالر کا ٹیکس چرایا۔ منگل کے روز پراسیکیوٹر آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے 2010 میں سپین میں کاروبار شروع کیا لیکن وہ اپنے اس کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی چھپاتے رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain