تازہ تر ین

بالی ووڈسٹار سنجے دت نئی مشکل میں پھنس گئے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈسٹار سنجے دت نئی مشکل میں پھنس گئے ،عدالت نے مہاراشٹرا حکومت سے سنجے دت کی قبل از وقت رہائی کی تفصیلات مانگ لیں۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار سنجے دت دھڑا دھڑ فلمیں سائن کر رہے ہیں اور کئی فلموں کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جبکہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم کے چرچے بھی زبان زد عام ہیں لیکن اب یہ سب کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ ممبئی ہائیکورٹ نے مہاراشڑا حکومت سے سوال کیا ہے کہ سنجوبابا کو کن بنیادوں پر قبل از وقت رہا ئی دی گئی۔ ، اچھے برتاﺅ کا کیا معیار ہے اور بالی ووڈسٹار زیادہ عرصہ تو پیرول پرجیل سے باہر رہے ہیں ان کے اچھے برتاﺅکا کیا پیمانہ بنایا گیا تھا،تیسر ے اور اہم سوال پر مہاراشڑا حکومت پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہے۔ممبئی ہائیکورٹ نے مہاراشڑا حکومت کو حلفیہ جوابات جمع کروانے کی ہدایت کی ہے جس کے باعث بالی ووڈ سٹار ایک بار پھر مشکلات میں پھنستے دکھائی دے رہے ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain