تازہ تر ین

مودی کی خفیہ ڈیل کا انکشاف ، آزادی دینے کا فیصلہ کر لیا

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) بھارت کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جے آر مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت ریاست ناگالینڈ کو آزادی دینے والی ہے جو مستقبل میں کشمیر سے زیادہ خطرناک معاملہ ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے خفیہ راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ 3 اگست 2015 کو نریندر مودی حکومت نے علیحدگی پسند نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ گروپ کے ساتھ خفیہ معاہدہ کیا تھا کہ رائے عامہ ہموار کرنے کے بعد چند سال میں ناگالینڈ کو آزادی دے دی جائے گی۔ وزارت داخلہ کے ایک اہم عہدیدار نے نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پر بتایا کہ نیشنل سوشلسٹ کونسل کے رہنما انتھونی ٹنگکھن شمرے نے مودی حکومت کے ساتھ ہونےوالی خفیہ ڈیل کا راز فاش کرکے بھارتی ایوانوں میں کہرام برپا کردیا ہے۔ مودی سرکار اس ایشو کو دبانے اور متنازع بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ شمرے نے اس بات کی تصدیق کی کہ نریندر مودی اور ان کے درمیان ایک سمجھوتے کی بنیاد پر ناگالینڈ کا اپنا الگ عدالتی نظام، الگ جھنڈا، الگ کرنسی اور الگ پاسپورٹ ہوگا،ناگالینڈاور بھارت کی الگ الگ پہچان ہوگی۔ ناگالینڈ کی سرزمین اور وسائل کا استعمال صرف ناگالینڈ حکومت ہی کرے گی البتہ بھارتی فوج اور ناگا فوج مشترکہ طور پر فرائض سرانجام دینگی۔ جنرل مکھرجی کا کہنا ہے کہ اس خفیہ سمجھوتہ سے ناگالینڈ کا اقوام متحدہ میں اپنا نمائندہ ہونا طے ہو جائے گا، ناگالینڈ کی دفاعی اور خارجہ پالیسی حکومت ہند کے ساتھ جوائنٹ تعاون کے ساتھ ہوگی، بھارتی فوج کی ایسٹ کمان سے منسلک سینئر فوجی آفیسر کا کہنا ہے کہ یہ خفیہ ڈیل سچ ہے تو پھر ناگالینڈ کو ایک علیحدہ ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain