اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا صحافی کے سوال پر مسکرا دئیے۔ تفصیل کے مطابق پاناما لیکس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو ملنے والی دھمکیوں کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا بھی شریک ہوئے۔
سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر صحافی نے واجد ضیا سے سوال کیا کہ کیا جے آئی ٹی عید پر چھٹی کرے گی ؟اس سوال پر واجد ضیا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی عید آنے میں کافی وقت پڑا ہوا ہے۔اس کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ جس طرح سے جے آئی ٹی پر دباو ڈالا جا رہا ہے تو کیا ایسی صورتحال میں آپ دستبردار ہو کر چلے جائیں گے ؟اس سوال کے جواب میں واجد ضیا مسکرانے لگے اور وہاں سے چلے گئے