تازہ تر ین

ٹیم پاکستان کی زبردست پرفارمنس ،انگلینڈ کو سیمی فائنل میں شکست

کارڈف (ویب ڈیسک) صوفیہ گارڈنز کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے جا رہے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو 8وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ نگلش ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 212 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ قومی باو¿لرز نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی انگلش کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ حسن علی، جنید خان اور رومان رئیس کی باو¿لنگ کے سامنے انگلینڈ کی ٹیم بے بس نظر آئی۔212 رنز کے ہدف تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور فاخر زمان نے اننگز کا ا?غاز کیا۔ دونوں اوپننگ بلے بازوں نے اعتماد سے کھیلتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ نوجوان بلے باز فاخر زمان نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 49 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ قومی ٹیم نے سترہ اعشاریہ دو اوورز میں 100 رنز بنائے۔ اس کے بعد اظہر علی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اظہر علی نے 68 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 118 پر گری جب فاخر زمان سٹمپ آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ فاخر زمان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 57 رنز بنائے جبکہ ان کی وکٹ عادل راشد کے حصے میں آئی۔ اس کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم کی جوڑی نے ٹیم کے سکور کو 150 سے زائد رنز تک پہنچایا۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 173 رنز پر گری جب ذمہ داری سے بیٹنگ کر رہے اظہر علی بولڈ ہو کر واپس لوٹ گئے۔ جیک بال نے ان کی وکٹ حاصل کی۔ اظہر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 76 رنز بنائے۔اس سے قبل قومی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے جونی بیرسٹو اور ایلکس ہلیز میدان میں اترے اور محتاط انداز میں بیٹنگ کا ا?غاز کیا۔ دوسری جانب پاکستانی باو¿لرز نے بھی اپنی نپی تلی باو¿لنگ سے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہ کیا۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ 34 کے سکور پر گری جب ایلکس ہیلز ا?و¿ٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔ رومان رئیس کی گیند پر بابر اعظم نے ان کا ا?سان کیچ لیا۔ اس کے بعد بیرسٹو اور جوئے روٹ نے ٹیم کے سکور کو 50 سے زائد تک پہنچایا۔ انگلینڈ کو دوسرا نقصان جونی بیرسٹو کی صورت میں اٹھانا پڑا جو ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ ا?و¿ٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ حسن علی کے حصے میں ا?ئی جبکہ محمد حفیظ نے ان کا کیچ لیا۔ جونی بیرسٹو نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسری وکٹ گرنے پر انگلینڈ کا سکور 80 رنز تھا۔اس کے بعد جوئے روٹ کے ساتھ کپتان ایون مورگن نے میدان سنبھالا، تاہم سکور ابھی 128 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ ذمہ داری سے بیٹنگ کر رہے جوئے روٹ بھی غیر ضروری شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ شاداب خان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد نے ان کا کیچ لیا۔ جوئے روٹ نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ بعد ازاں کپتان مورگن بھی پاکستانی باو¿لرز کی گیندوں کا سامنا نہ کر سکے اور 33 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر چلتے بنے۔ ان کا کیچ بھی وکٹوں کے پیچھے کپتان سرفراز احمد نے پکڑا۔ اس کے بعد ا?نے والے کھلاڑی جوز بٹلر بھی زیادہ دیر تک وکٹوں پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 4 رنز بنا کر جنید خان کی گیند کا شکار بنے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کیچ بھی کپتان سرفراز احمد نے پکڑا۔ پانچویں وکٹ کے نقصان پر انگلینڈ کی ٹیم نے 148 رنز بنائے تھے۔ انگینڈ کی چھٹی وکٹ 162 کے سکور پر گری جب معین علی بھی ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ ا?و¿ٹ ہو گئے۔ جنید خان کی گیند پر فاخر زمان نے باو¿نڈری کے قریب بھاگتے ہوئے ان کا خوبصورت کیچ لیا۔ انگلینڈ کے ساتویں ا?و¿ٹ ہونے والے کھلاڑی عادل رشید تھے جو صرف 7 رنز بنا کر رن ا?و¿ٹ ہو کر پویلین لوٹے۔ انگلینڈ کو ا?ٹھواں نقصان 201 کے سکور پر اٹھانا پڑا جب پاکستانی گیند بازوں کے سامنے مزاحمت کر رہے بلے باز بین سٹوکس بھی غیر ضروری شارٹ کھیلتے ہوئے کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ سٹوکس نے 34 رنز بنائے جبکہ حسن علی کی گیند پر محمد حفیظ نے ان کا کیچ لیا۔ رومان رئیس نے لیام پلنکٹ کو کیچ ا?و¿ٹ کر وا کے پاکستان کو نویں کامیابی دلوائی۔ پلنکٹ صرف 9 رنز بنا سکے اور اظہر علی نے ان کا آسان کیچ تھاما۔ انگلینڈ کے ااخری آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی مارک ووڈ تھے جنھیں سرفراز احمد نے رن ا?و¿ٹ کیا۔ انگلش ٹیم کی ٹیم انچاس اعشاریہ 5 اوورز میں 211 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain