اسلام آباد (ویب ڈیسک) شریف فیملی کے بینک اکاو¿نٹس اور دیگر معلومات کی تفصیلات دینے کی حامی بھرنے کی پاداش میں فیصل بینک کے صدر نعمان انصاری کو عہدے سے فارغ کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل بینک کے صدرکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عہدے سے فارغ کردیاہے، نعمان انصاری کوعہدے سے فارغ کرنے کی وجہ شریف فیملی کے فیصل بینک میں موجود اکاو¿نٹس کی تفصیلات جے آئی ٹی کو دینا تھی۔ ذرائع نے بتایاکہ نوے کے عشرے میں شریف فیملی نے فیصل بینک میں اپنے اکاو¿نٹس کھلوائے تھے اوران بینک اکاو¿نٹس سے بیرون ملک ٹرانزیکشن کرتے تھے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے بھی 2000میں نیب کودیئے گئے حلفیہ بیان میں ان اکاو¿نٹس کی تصدیق کی تھی کہ فیصل بینک میں موجودقاضی فیملی کے بینک اکاو¿نٹس سے کیسے رقم حدیبیبہ پیپرملزاورغیرملکی کرنسی اکاو¿نٹس میں منتقل کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق فیصل بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرنے اعلیٰ حکومتی شخصیات کی ایماءپرفیصل بینک کے صدرنعمان انصاری کو عہدے سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔