اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ نے وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر تصادم کا پروگرام بنا لیا۔ پارٹی کے گلو بٹ اسلام آباد اور پنڈی پہنچ گئے۔ لیگی حکومت کا بھرپور تصادم اور لاشیں گرانے کا پروگرام ہے۔ یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے گلوبٹ اسلام آباد اور پنڈی کے ہوٹلوں اور ریسٹ ہاﺅسز میں پہنچ چکے ہیں۔ ان کو وہاں پہنچانے کا مقصد فوج، رینجرز ا ور پولیس سے تصادم کرنا ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف بھی آج اسلام آباد پہنچ جائینگے۔ وہ پی ایم ہاﺅس سے وزیراعظم کے ہمراہ جوڈیشل اکیڈمی تک جائینگے اور پھر رخصت ہو جائینگے۔