تازہ تر ین

ڈرون حملے ،پاکستانی سپہ سالا ر نے امریکہ بہادر کو واضح پیغام دیدیا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کو متاثر کرنے کے مترادف ہیں تاہم قابل عمل انٹیلی جنس شیئر کی جائے تو پاک فوج بھی کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ افغانستان کو برادر ہمسایہ اسلامی ملک اور دہشتگردوں کو مشترکہ دشمن سمجھتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پشاور ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، ا س موقع پر آرمی چیف کو پاک افغان سرحدی صورتحال سمیت علاقے میں جاری اور مستقبل کے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو ٹی ڈی پیز کی واپسی اور ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ جنرل قمر جاوید نے سیکیورٹی کی بہتر صورتحال اور بہتر بارڈر مینجمنٹ کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کو متاثر کرنے کے مترادف ہیں تاہم قابل عمل انٹیلی جنس شیئر کی جائے تو پاک فوج بھی کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، پاکستان نہ صرف مسلسل انٹیلی جنس شیئرنگ کر رہا ہے بلکہ پاک آرمی خفیہ معلومات پر کارروائی کے لئے ہمہ وقت تیار بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو اپنا برادر ہمسایہ سمجھتے ہیں، دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں تاہم خطرات سے نمٹنے کے لیے باہمی اعتماد کے ساتھ جواب دینا بھی ضروری ہے جبکہ الزام تراشی کے بجائے خطرے سے نمٹنے کے لئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain