لاہور (شوبز ڈیسک) گلوکارعلی ظفر کے بچے بھی والد کی طرح میوزک کے دلدادہ نکلے۔علی ظفر نے انسٹا گرام پیج پر اپنے بیٹے اذان اور بیٹی علیزہ کی مختصر ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن میں وہ کسی ماہر کی طرح میوزیکل انسٹرومنٹس کا استعمال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔علی ظفر نے بیٹے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ اندازہ لگائیں ڈیڈ کے لیے کون آڈیو چیک کر رہا ہے۔دوسری ویڈیو علی ظفر نے اپنی بیٹی کی شیئر کی ہے جس میں وہ بڑے مزے سے ڈرم بجاتی نظر آ رہی ہیں۔علی ظفر نے لکھا کہ یہ کیسے پیچھے رہ سکتی تھی۔ اس کا پہلاڈرم رول۔ان ویڈیوزاور علی ظفر کے الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ واقعتا اپنے بچوں کے لیے ایک شفیق باپ ہیں جو ان کی چھوٹی چھوٹی کامیابیوں کو دل سے سراہتے ہیں
