تازہ تر ین

مشروب ساز کمپنی کے کمرشل میںفواد خان،عاطف اسلم اکٹھے

لاہور(کلچرل رپورٹر)مشروب سازکمپنی کے نئے کمرشل کی ریکارڈنگ گزشتہ رات اندرون شہر میں کی گئی جس میں ماڈل واداکارہ مریم نورشیخ ،عاطف اسلم اور فوادخان نے حصہ لیا۔ اس موقع پر بہت سے دیگر لوگ بھی موجود تھے جہاں فنکاروں کی سیکیورٹی کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ مشروب ساز کمپنی کا یہ کمرشل تین کرداروں کے گرد گھومتا ہے جس میں عاطف اسلم کو گلوکار کے روپ میں ہی دکھایا گیا۔ اس بارے میں مریم نور شیخ نے”خبریں“کوبتایا کہ میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی باقاعدگی کررہی ہوں۔ حال ہی میں میرے ڈرامے”کفارہ“کی ریکارڈنگ مکمل ہوئی ہے جبکہ ان دنوں نئی سیریل”شاید“کی ریکارڈنگ جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain