اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ جے آئی ٹی نے انہیں بطور گواہ طلب کیا تھا اوروہ اپنے ہمراہ متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات ساتھ لائے۔پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کی سربلندی کیلیے آج کا دن سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے، میری حکومت اور خاندان نے خود کو احتساب کے لیے پیش کر دیا ہے، اثاثوں کی دستاویزات پہلے ہی متعلقہ اداروں کے پاس ہیں لیکن آج دوبارہ سے دستاویزات جے آئی ٹی کو دے دی ہیں۔ میری پیشکش کو سیاسی تماشوں کی نذر نہ کیاجاتا تو آج تک یہ مسئلہ حل ہوچکا ہوتا۔