اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم نوازشریف کے منع کرنے کے باوجود لیگی متوالیاں اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر پہنچ گئیں۔جے آئی ٹی میں پیشی کے حوالے سے وزیر اعظم کے روکنے کے باوجود متعدد لیگی خواتین رہنما اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے پارک میں پہنچ گئیں جن کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے آنا تھا لہذٰا وہ سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود پہنچ گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی پیشی کے حوالے سے جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی کارکن اور عام شہری جو جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف آنے سے روکا جا رہا ہے مگر اس کے باوجو د لیگی متوالیوں کا جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے پارک میں پہنچ جانا حیران کن امر ہے۔