تازہ تر ین

عابد شیر علی لیگی وزراءاور کا رکنوں کے اما م بن گئے،اہم وجہ بھی سا منے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر وزیر اعظم کے استقبال کیلئے آئے لیگی وزیر عابد شیر علی جوڈیشل اکیڈمی کے باہر امام بن گئے جنہوں نے اپنی امامت میں نماز ظہر ادا کرائی اور وزیر اعظم کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی۔جوڈیشل اکیڈمی آج صبح سے ہی پاکستان سمیت بین الاقوامی میڈیا کیلئے مرکز نگاہ بنی ہوئی ہے جس کی وجہ وزیر اعظم نوازشریف کی پیشی ہے ، اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف, آصف کرمانی اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی بھی اپنے قائد کے استقبال اور اظہار یکجہتی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود تھے تاہم جب نماز ظہر کا وقت ہوا تو عابد شیر علی لیگی وزرائ اور کارکنوں کے امام بن گئے جن کی امامت میں خواجہ آصف سمیت دیگر لیگی ورزائ اور کارکنوں نے گرین بیلٹ پر نما زظہر ادا کی اور بعد میں وزیر اعظم نوازشریف کے حق میں خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain