تازہ تر ین

سلمان خان کی رکشے میں سفرکی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی ا?دھی رات کو رکشے میں سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اداکارسلمان خان کا شماربالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے وہ ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ کروڑوں میں وصول کرتے ہیں لیکن سلمان سپراسٹارہونے کے ساتھ ایک عام انسان بھی ہیں اور اکثروبیشتر اس کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔حال ہی میں سلمان خان اپنی فلم ”ٹیوب لائٹ“ کی تشہیر کیلئے ممبئی میں واقع محبوب اسٹوڈیو پہنچے جہاں باربی ڈول کترینہ کیف بھی اپنی فلم جگا جاسوس کی پروموشن کیلئے اسی اسٹوڈیو پہنچیں، تقریب کے بعد سلمان نے واپس گھر جانے کیلئے گاڑی کی جگہ رکشے کا انتخاب کیا اور آدھی رات کو رکشے میں بیٹھ کراپنے گھرکی جانب روانہ ہوگئے۔ان کی رکشے میں سفر کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، یہ پہلی بارنہیں ہے جب سلمان نے سفر کیلئے لگڑری گاڑی کی جگہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا ہوبلکہ اس سے قبل بھی وہ اپنے بھائی سہیل خان کی سالگرہ میں شرکت کرنے کیلئے رکشے میں سفر کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ ڈرائیوراپنے رکشے میں سپر اسٹار سلمان خان کو دیکھ کر پہلے توحیران رہ گیا پھراس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا بعد ازاں سلمان خان نے رکشہ ڈرائیورکوگھر تک پہنچانے کا ایک ہزارروپے کرایہ دیا جس پروہ مزید خوش ہوگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain