لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف نے جے آئی ٹی کے سامنے پےش ہوکرنئی تارےخ رقم کی ہے ۔پاکستان مسلم لےگ(ن) نے ہمےشہ قومی اداروں کا احترام کےا ہے۔ انہوںنےکہاکہ قانون اور آئےن کی بالادستی اور اداروں کے استحکام کے حوالے سے وزیراعظم نواز شرےف نے تارےخ ساز کردارادا کےا ہے اورتارےخ وزیراعظم نوازشریف کے قانون کے احترام کے حوالے سے اس بے مثال کردار کو کبھی فراموش نہےں کرسکتی ۔عوام کے منتخب وزےراعظم محمدنوازشرےف نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کےلئے پےش کےا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ےہ وزےراعظم ہی تھے جنہوںنے پاناما کےس کی تحقےقات کےلئے عدالتی کمےشن کے قےام کی تجوےز دی تھی۔وزےراعظم نوازشرےف کادامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے اوربدترےن مخالفےن بھی ان پر کوئی کرپشن کا الزام نہےں لگاسکتے ۔انہوںنے کہاکہ وزےراعظم نے حقےقی معنوں مےں ترقےاتی منصوبوں مےں قوم کے اربوں ر وپے کی بچت کی ہے ۔حکومت کی شفافےت کی پالےسی کو عالمی اداروں نے بھی سراہا ہے اورحکومت کی شفافےت کی پالےسی کے باعث ہی ملک مےں اربوں ڈالر کی غےر ملکی سرماےہ کاری آئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشرےف اےک نڈر اور بے باک لیڈرہیں جنہوںنے ملک کو مسائل سے نکالا ہے اورملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہرا ہ پر ڈالنا بھی ان کا جراتمندانہ اور تارےخی کارنامہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشرےف عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اور قوم کا درد رکھنے والے عظےم لےڈر ہےں اوران کا ہر قدم عوام کی ترقی اور خوشحالی کےلئے اٹھ رہا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم کا پائیدار فروغ ہی کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے اورتعلیم کی بدولت ہی ترقی یافتہ ممالک نے اقوام عالم میں اپنا نام پیدا کیاہے۔ علم ایک ایسا زیو ر ہے جو کسی کی میراث نہیں ہے بلکہ ہر کسی کا بنیاد ی حق ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اور شعبہ تعلیم میں انقلابی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عملدرآمدکیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت ہمہ وقت شعبہ تعلیم میں بہتری کے لیے متحرک ہے کیونکہ غربت ، بے روزگاری اور جہالت جیسے مسائل سے نمٹنے کا واحد ذریعہ تعلیم ہے اور اسی لئے پنجاب حکومت نے گزشتہ برسوں کی طرح آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی فروغ تعلیم کیلئے نئے اقدامات تجویز کئے ہیں اور اس مقصد کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شعبہ تعلیم میں مجموعی طور پر 345 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے اوریہ رواں مالی سال کے مختص کردہ فنڈز سے تقریباً 33 ارب روپے زیادہ ہے اور صوبے کی تاریخ میں شعبہ تعلیم کیلئے پہلی بار وسائل میں اتنا زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے لئے 230ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ زیور تعلیم پروگرام کے تحت پنجاب کے 16 پسماندہ اضلاع میں لڑکیوں کے وظائف میں اضافہ کیا گیا ہے اور اس پروگرام سے قوم کی 4 لاکھ 62 ہزار بیٹیاں تعلیم سے مستفید ہو رہی ہیںجبکہ آئندہ مالی سال میں اس پروگرام کیلئے 6 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں،اس پروگرام کے باعث سکولوں مےں شرح داخلہ مےں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ شرح داخلہ برقرار بھی رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ”خادم پنجاب سکول پروگرام“ کے تحت سکولوں میں ہزاروں اضافی کمرے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔اس منصوبے کیلئے 6 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے اور مجموعی طور پر صوبے کے پرائمری سکولوں میں 36 ہزار نئے کلاس روم تعمیر کئے جائیں گے اوراس اقدام سے سکولوں میں شرح داخلہ میں اضافہ ہوگا، اسی طرح سرکاری سکولوں میںمفت کتابوں کی فراہمی کے لئے ساڑھے 3 ارب روپے فراہم کئے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ خادم پنجاب اجالاپروگرام کے تحت بجلی سے محروم 20ہزار سکولوں کو سولر پےنلز دےئے جائےں گے جس پر اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔خادم پنجاب اجالاپروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کے سکولوں سے کےا جائے گا اور اس پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے ہزار وںسکول شمسی توانائی کے ذرےعے روشن ہوں گے اور لاکھوں بچوں اوربچےوں کو اس شاندار پروگرام سے فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے ےہ پاکستان کی تارےخ کا پہلااورمنفرد منصوبہ ہے ۔بجلی سے محروم دوردراز علاقوں کے سکولوں کو سولر پےنلز کی فراہمی سے تعلےمی ماحول مےں بہتری آئے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں میں سرکاری خرچ پر تعلیم دلانے کے پروگرام کا بجٹ 16ارب روپے کر دیا گیا ہے اور اب تک پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ووچر سکیم کے تحت سکولوں میں 25 لاکھ بچے داخل ہوئے ہیں۔ 2018 تک مزید 3 لاکھ بچوں کو ووچر سکیم کے تحت سکولوں میں داخلہ دیا جائے گا اوراس بے مثال اقدام نے صوبے میں تعلیمی منظرنامہ بدل کر رکھ دیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں تعلیمی شعبے کو عصر حاضر کے جدید چیلنجز سے نبرد آزما و جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے ایک منظم و ٹھوس پالیسی اپنائی ہے۔ اساتذہ کی میرٹ پر تقرری ،زیور تعلیم پروگرام ، اساتذہ کی تربیت کا پروگرام،فیسوں کی واپسی ، سکولوں و کالجوں کی تعداد میں اضافہ و اپ گریڈیشن ،سائنس و کمپیو ٹر لیبارٹریوںکی تعدا د میں اضافہ،ٹیکنکل تعلیم کے لیے ٹیوٹا کے ذریعے آئی ٹی کا فروغ، ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم،تعلیم کے مختلف شعبہ جات جیسے ٹیکنکل تعلیم ،ا نجینئرنگ کی تعلیم ،ڈاکٹری تعلیم اور دیگر جدید علوم میں بہتری، طلبہ کی اعلی کارکردگی کی بناپر ان کے اعترا ف میں غیر ملکی مطالعاتی دورے اور ادبی مقابلہ جات سمیت متعدد اقدامات حکومت پنجاب کی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کو 64 ویں سالگرہ پر مبارکباددی ہے۔ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے سالگرہ کے موقع پر چین کے صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے اور ان کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں چینی صدر کی ذاتی دلچسپی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورچینی صدرکی جانب سے پاکستان کیلئے عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے ویژن کے باعث چین کو قلیل عرصے میں دنیا کی مضبوط معیشت بنا دیا ہے اورصدر شی جن پنگ کی قیادت میں بہترین معاشی پالیسیوں اور شبانہ روز محنت کی بدولت چین دنیا کی بڑی معاشی قوت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ کا بیلٹ اور روڈ اقدام نہ صرف مستقبل کا آئینہ دار ہے بلکہ یہ ایک تاریخ ساز اقدام ہے اور انہوں نے بیلٹ اور روڈ کے جرات مندانہ اقدام کے ذرےعے محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ چینی صدر شی جن پنگ کابیلٹ اورروڈ کا ویژن خطے میں دیر پا امن، استحکام اور معاشی مضبوطی لائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف عالم دین و سربراہ جمعیت مشائخ اہلسنت پیر سیف اللہ خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔